طنز و مزاح

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ظریفانہ تنقید اور ظرافت۔ "غزل کی نئی قدریں اس التزام کے ساتھ موجود ہیں جن میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا عنصر بھی ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، شعلۂ سنگ، ١٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'طنز' کے بعد 'و' بطور حرفِ عطف لگانے کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مزاح' ملنے سے مرکب 'طنزو مزاح' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٨ء، کو "اردو ادب میں طنزو مزاح" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ظریفانہ تنقید اور ظرافت۔ "غزل کی نئی قدریں اس التزام کے ساتھ موجود ہیں جن میں ہلکے پھلکے طنز و مزاح کا عنصر بھی ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، شعلۂ سنگ، ١٢ )

جنس: مذکر